November 16, 2026

ایک دیہاتی آدمی کو ناواقفی کی وجہ سے فیس بک پر موٹر سائیکل بیچنے کا اشتہار لگانا مہنگا ترین پڑ گیا

IMG-20250516-WA0205

ایک دیہاتی آدمی کو ناواقفی کی وجہ سے فیس بک پر موٹر سائیکل بیچنے کا اشتہار لگانا مہنگا ترین پڑ گیا منچن آباد کے گاؤں اسلام نگر اڈا نورپور کے رہائشی مولانا قاری عبد اللطیف جواپنے گاؤں میں امامت و خطابت اور تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں موصوف نےفیس بک پر موٹر سائیکل فروخت کرنے کا اشتہار لگایا اگلے دن میں کسی نامعلوم شخص کی کال کرنے پر ناواقفیت کی وجہ سے تقریباً جولائی دو ھزار بائس (15-7-2022) کو بذریعہ وٹس ایپ شناختی کارڈ کی تصویر منگوا لی اسکے بعد سے تقریباً تین سال ہونے کو ہیں وہ روزانہ قاری عبد اللطیف کے نام سے معصوم شہریوں کو او ایل ایکس ۔ فیس بک ۔ انسٹاگرام پرسستے موٹر سائیکل ۔ گاڑیاں ۔ موبائل ۔ لیپ ٹاپ کے ذریعے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں 27 جولائ دو ھزار بائیس کو ایف آئی اے سائبر کرائم گوجرانوالہ میں درخواست دی گئی مگرنشاندہی کےباوجود آج تک وہ قانون کی گرفت میں نا آسکے میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ انکو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے اور معصوم عوام کو انکے فراڈ سے بچایا جائے