ہارون آباد یومِ تشکر کے موقع پر شہر بھر میں تقریبات، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عملدرآم
ہارون آباد یومِ تشکر کے موقع پر شہر بھر میں تقریبات، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عملدرآم
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی میں یومِ تشکر 16 مئی کے موقع پر تحصیل ہارون آباد میں اسسٹنٹ کمیشنرجلیل الرحمن خان کی زیرِ نگرانی شہر کے مختلف مقامات پر پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ہارون آباد میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی، جس میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے، ٹیبلو اور حب الوطنی سے بھرپور تقاریر پیش کیں، جنہوں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے گورنمنٹ کالج، مختلف اسکولوں، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری و نجی اداروں میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی اور عوامی جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی افواج ہمارے فخر کا باعث ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ان تقریبات میں ڈی ایس پی سرکل ظہور احمد فوکل پرسن ریسکیو ٹیم لیاقت سکھیرا جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس اسلام خوشی نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر ڈاکٹر عارف رضا ملک ملک حافظ آصف شہزاد زاہد حسین انجم حافظ ثاقب ایم آصف قمر رشید یوسفی ڈاکٹر ذوالفقار قریشی عثمان انعام اے سی آفس سمیت اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹرز، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے وطن سے محبت، افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔تمام تقریبات کا اختتام ملک کی ترقی، سلامتی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی جذبے اور تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔