191

بہاولنگر () آدھے گھنٹے کی بارش نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا شہری گھروں میں محصور کاروباری زندگی متاثر انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے مون سون بابت احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ

بہاولنگر () آدھے گھنٹے کی بارش نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا شہری گھروں میں محصور کاروباری زندگی متاثر انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے مون سون بابت احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مون سون بارشوں بابت احکامات پر ضلعی اور میونسپل انتظامیہ نے صرف فوٹو سیشن کے لئے مون سون کیمپ قائم کئے ہیں جبکہ عملی اقدامات نہیں کئے گئے رات گئے صرف آدھے گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے رات گئے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے مختلف علاقوں کی گلیاں اور مین شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں جس سے شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے دوسری جانب مین شاہراہوں اور بازاروں میں سیوریج و بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے کاروباری زندگی متاثر ہو رہی ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون بارشوں سمیت صفائی ستھرائی بابت جاری احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں