ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) تحصیل ہارون آباد مین بازار کے معروف تاجر سیاسی سماجی فلاحی کاروباری شخصیت سینئیر صحافی ڈاکٹر شیخ راشد سعدی نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بجلی اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ غریب عوام کا چینا محال کردیا گیا ہے دن بدن بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب کی زندگی کو اجیرن بنا رہی ہیں ۔ بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقہ اور غریب دیہاڑی دار لوگ خصوصاً سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے اور آئے روز بجلی کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہے اور ٹیکسز کے اضافے بھی جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ کب تک عوام پر یہ ظلم جاری رکھا جائے گا ۔ کیا اس ظلم و جبر کی کوئی انتہا ہے ؟ ۔
80









