بہاول نگر(زاہد حسین انجم)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ہے، پنجاب حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، تمام متعلقہ ادارے حکومتی پالیسی کے مطابق چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں ۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پولیس ، محکمہ لیبر، سوشل سیکیورٹی ، تحفظ ماحول، ای او بی آئی سمیت دیگر محکموں کے افسران اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ محکمے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور اس ضمن میں کارکردگی کی مفصل رپورٹ پیش کریں اور وہ متعلقہ محکموں کی انفرادی پرفارمنس کا بھی جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں بھٹہ مزدوروں کے سوشل سیکیورٹی اور ای او بی آئی کے کارڈز کے اجراء،بھٹہ جات پر بانڈڈ و چائلڈ لیبر کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
93









