November 16, 2026

بہاولنگر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے سپر ویژن کے مطابق سکول کے طلباء و طالبات کے

20250514_135021

بہاولنگر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے سپر ویژن کے مطابق سکول کے طلباء و طالبات کے انتخابات۔محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عطاء ظہیر جھورڑ ، ڈپٹی ڈی او زنانہ فوزیہ انجم بخاری اور ڈی ای او زنانہ میڈم سمیرا کے زیر نگرانی شفاف انتخابات کروائیں ۔طلبہ نے پرجوش ہوکر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔انتخابات میں کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارکباد دی

جنوبی پنجاب بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے سپر ویژن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈی ای او زنانہ میڈم فوزیہ بخاری اور ڈی ای او زنانہ میڈم سمیرا نے اپنی نگرانی میں سکول کونسل کے شفاف انتخابات کروائے ۔جبکہ انتخابات میں طلباء نے پرجوش ہوکر حصہ لیا اور طلباء نے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے اپنے طلباء امیدوران کو جتوایا۔اور انتخابات کے مراحل مکمل ہونے پر نتائج میں کامیاب ہوکر ایلیمنٹری سکول خادم آباد میں صدر عریبہ افتخارجبکہ جنرل سیکرٹری عائزہ عرفان۔ایلیمنٹری سکول جورانہ بستی میں صدر ام حبیبہ جبکہ جنرل سیکرٹری خوش بخت ۔ایلیمنٹری مسلم کالونی سکول میں صدر عائمہ انجم جبکہ ماہ نور ارشد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئ مزید اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ڈاکٹر محمد عطاء ظہیر جھورڑ کا کہنا تھا کے ہم نے منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کے ویژن کو پورا کیا اور مزید انتخابات کا انعقاد کا مقصد طلباء میں صلاحیت پیدا کرنا ہے تاکہ اپنے ووٹ اور لیڈر شپ کا مقصد سمجھ سکیں اور پاکستان کا مستقبل میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔مزید ڈپٹی ڈی ای او زنانہ میڈم فوزیہ بخاری نے انتخابات میں کامیاب امیدواران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار کیا کہ کامیاب طلباء امیدواران انتخابات سے کامیاب ہوکر سکول کے طلباء کے مسائل میں مثبت کردار ادا کریں گے اور اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن میڈم سمیرا کا کہنا تھا کہ انتخابات کا عمل طلباء کی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں گے اور شہریوں کے حقوق کی پاسداری بھی کرسکیں گے۔