ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد ،جیل سپرنٹنڈنٹ،ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کو اضافی فنڈز اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے طبی سہولیات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے جیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیاجائے گا۔اجلاس میں محکمہ صحت اور جیل حکام کی طرف سے جیل ہسپتالوں کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ،سنٹرل و وومن جیل کے ہسپتالوں کے امور کی محکمہ صحت مانیٹرنگ کرے گا،جیل میں خواتین کو گائنی بچوں کی صحت ،علاج و معالجہ کی سہولیات کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی
120









