November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر سکھر اور خیرپور پولیس کی

20250515_143932

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر سکھر اور خیرپور پولیس کی بھاگڑجی کے کچے کے علاقے دو دن سے جاری پولیس آپریشن کے ڈاکووں پر پولیس کا دباؤ بدستور بڑھ رہا ہے۔
بھاگرجی کچا میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے نتیجے میں ڈاکوؤں نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر گزشتہ رات سکھر سے تین اور خیرپور کے علاقے سے نو افراد کو اغوا کر لیا۔
۔
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں کچے کے علاقے میں بروقت ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس نے ان کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ڈاکوؤں کی طرف سے مغویان کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس سے مڈبھیڑ ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اغوا کاروں کی طرف سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پولیس کی بکتر بند اے پی سی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس سے بکتر بند کو نقصان ہوا ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوؤں نے ایک درجن مغویان کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگلات میں فرار ہو گئے، پولیس ان کے تعاقب میں ہے۔

بازیاب ہونے والے مغویان میں سے 9 کا تعلق ضلع خیر پور سے ہے جبکہ 3 کا تعلق ضلع سکھر سے ہے۔
واضح رہے کہ سولنگی برادری کے ان تین نوجوانوں کو گذشتہ شب بچل شاہ میانی سے اغوا کیا تھا۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کاروائیاں بلا تعطل ان کے خاتمے تک جاری رہیں گی اور سکھر رینج پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔