75

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ رؤف مارکیٹ میں سرکاری دوکانوں کی نیلامی حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق کی جائیں گی، روزگار کے لیے

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ رؤف مارکیٹ میں سرکاری دوکانوں کی نیلامی حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق کی جائیں گی، روزگار کے لیے کاروبار دکان داروں کا حق ہے تاہم سرکاری دکانوں کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرائے کی ادائیگی بھی ان کی بنیادی ذمہ داری ہے، یہ باتیں انہوں نے رؤف مارکیٹ کی سرکاری دکانوں کی نیلامی کے سلسلے میں بلائے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میں اس پر کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ غفور سمیت متعلقہ اداروں کے افسران، صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور،جنرل سیکریٹری انجمن تاجران عبد الوحید بھلر اور روف مارکیٹ کے نمائندے بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان خان نے کہا کہ جن سرکاری دکانوں میں اجازت کے بغیر مزید تعمیرات کرائی گئی ہیں ان کے کرایوں کا الگ سے تعین کرکے کرایے مقرر کیے جائیں گے اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دکانوں کی بولی شفاف انداز میں کرائی جائے گی، انجمن تاجران اور روف مارکیٹ کے نمائندوں نے دوکانوں کی بولی کے سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کے یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں