74

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کادیپالپو ر روڈ،کچہری بازار،صدر بازار،گول چوک بازار سمیت شہر کا دورہ۔ تجاوزات کرنے پر متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کادیپالپو ر روڈ،کچہری بازار،صدر بازار،گول چوک بازار سمیت شہر کا دورہ۔ تجاوزات کرنے پر متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم سمیت تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان نے دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اپنی دکانوں کے آگے باہر بازار میں سامان رکھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تمام دکاندار اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں تاکہ بازار میں آنیو الے خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدائیت کی کہ بازاروں میں لگنے والی ریڑھیوں اور پھڑی والوں کی لسٹیں مرتب کی جائیں اور انہیں دیپالپور روڈ پر مختص کی گئی جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ ریڑھی بان اور پھڑیوں والے با عزت طریقہ سے اپنا روزگار چلا سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے مہر عظیم کیفے کے مالک کو 40ہزار روپے جرمانہ اور مختلف دکانوں کے آگے تجاوزات کرنے والوں کو موقع پربھاری جرمانے بھی کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں