*کراچی: بیٹوں کے ہاتھوں قتل ہونے والا باپ، لاش بوری میں موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے پکڑے گئے۔*
*کراچی: بیٹوں کے ہاتھوں قتل ہونے والا باپ، لاش بوری میں موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے پکڑے گئے۔*
کراچی کے علاقے جوہر آباد ایف بی ایریا بلاک 15 سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت *خاور انجم حکیم* کے نام سے ہوئی ہے، جن کا آبائی تعلق میرپورخاص سے تھا۔
خاور انجم کو ان کے اپنے دو بیٹوں *ابراہیم* اور *افضل* نے مبینہ طور پر تشدد اور گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ دونوں ملزمان مقتول کی لاش کو بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے انہیں روکا۔ شک کی بنا پر جب بوری کھولی گئی تو اس میں سے مقتول کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول خاور انجم اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسہ ذکریا خیریہ میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق قتل کے اصل محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔