November 16, 2026

خضدار قومی شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی دو رویہ سڑک کے بندش کو دو ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے کام شروع نہ ہوسکا اربوں روپئے کے دو رویہ روڈ تباہی کےدہانے پر پہنچ گیا۔*

IMG-20250514-WA0285

*خضدار قومی شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی دو رویہ سڑک کے بندش کو دو ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے کام شروع نہ ہوسکا اربوں روپئے کے دو رویہ روڈ تباہی کےدہانے پر پہنچ گیا۔*

*ڈی بلوچ کمپنی کے مشینری کو جلانے کے بعد کمپنی مشینری کو خضدار سے کراچی شفٹ کردی ہے۔اربوں روپئے کے پروجیکٹ ادھورا رہ گیا ہے کام دوبارہ شروع کیاجائے۔*

*وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکٹریری کمشنر قلات ڈویژن ودیگرحکام ڈی بلوچ کمپنی کو سیکیورٹی فراہم کیاجائے۔ عوامی وسیاسی حلقوں کا زرائع ابلاغ کے نمائندے سےگفتگو*

*خضدارقومی شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی دو رویہ سڑک پر دوماہ کاعرصہ گزرچکا ہے اربوں روپئے کے پروجیکٹ کے کام شروع نہ ہوسکا ہے ۔ سڑک کے ٹھیکے ملک کے معروف کنٹریکٹر ڈی بلوچ کمپنی کو دیا گیا ہے دوماہ قبل ڈی بلوچ کمپنی کے مشینری کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں جلائی گئی تھی اور کمپنی کو سیکیورٹی نہ ملنے سے کمپنی ڈی بلوچ خضدارسے انخلاء کرکے سندھ کراچی چلے گئے ہیں اس وقت ڈی بلوچ کمپنی اربوں روپئے کے پروجیکٹ سیکیورٹی خدشات کی بیناد پرادھورا چھوڑدیا ہے حکام بالا فوری طور پر اربوں روپئے کے دو رویہ سڑک کے کام کو دوبارہ شروع کروائیں ان خیالات کااظہار خضدارکے عوامی و سیاسی حلقوں نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عوامی حلقوں کا کہناتھا کہ اربوں روپئے کے دو رویہ سڑک پروجیکٹ کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کے کام کی بندش ڈی بلوچ کمپنی کے مشینری کو جلانے کے بعد کمپنی سیکیورٹی خدشات کے بیناد پرکام کو ادھوراچھوڑ کرچلا گیا ہے اربوں روپئے کے قومی شاہراہ کے کام کی بندش سے ٹرانسپورٹرز مسافروں اور خاص کر تجارتی عوام کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آئے روز سنگل روڈ پر گاڑیوں کے حادثات کی وجہ سے ہزاروں خاندان کے قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں سڑک کے کام کے متعلق ڈی بلوچ کمپنی کے ایک ذمہ دار نے رابطہ پر زرائع ابلاغ کے نمائندے کو بتایا کہ جب تک کمپنی کو سیکیورٹی نہیں ملیں گے تو کمپنی اسطرح اپنے ذمہ داری میں کبھی کام نہیں کریں گے کمپنی کے مشینری اور عملہ مزدور عدم تحفظ کا شکار ہے انکو بغیر سیکیورٹی جانی ومالی خطرہ ہوسکتا ہے کام کی بندش ڈی بلوچ کے کمپنی کی مجبوری ہے جب تک سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملیں گےتو کمپنی کام کیسے شروع کریگا جب مل گیا تو بلاتاخیرکام شروع کریگی۔ عوامی وسیاسی حلقوں نے اعلی حکام وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکٹریری بلوچستان، کمشنرقلات ڈویژن، این اچ اے حکام، ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر سے مطالبہ کیاہے کہ ڈی بلوچ کمپنی کو سیکیورٹی فراہم کیا جائے تاکہ اربوں روپئے کے پروجیکٹ دو رویہ سڑک کی کام کو دوبارہ سے شروع کرکے اسے جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ عوامی حلقوں نے مزیدکہا کہ ڈی بلوچ کمپنی نے خضدار سے زاوہ کراس تک آدھے سے زائد کام مکمل کرچکی ہیں ان میں تھوڑا کام رہ چکی ہے سیکیورٹی ملنے پرانکو جلدہی مکمل کریں گے۔*