قصور
لاہور،قصور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر لوٹنے والے دو سگے بھائی سرعام فراڈ کرنے لگے،متاثرہ لوگوں کو ایف آئی اے سے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے گاؤں 11 ون آر کے رہائشی دو سگے بھائی محمد الیاس اور محمد اعجاز نے واٹس ایپ گروپ بنا رکھے ہیں اور اس میں لوگوں کو ایڈ کرکے سبز باغ دکھا کر باہر بیجھنے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے فراڈ کر رہے ہیں
ان دونوں بھائیوں نے لاہور میں جدہ ٹریول ایجنسی،کراچی میں دشت ٹریول ایجنسی اور ایک سیالکوٹ کی ٹریول ایجنسی کے نام پر واٹس ایپ گروپس بنائے ہوئے ہیں جس میں لاہور،قصور،اوکاڑہ،ساہیوال،سیالکوٹ،کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے لوگوں کو ایڈ کیا ہوا ہے اور ان کو ان گروپس میں بیرون ملک بیجھنے کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور پھر پیسے وصول کرکے گروپ سے نکال دیا جاتا ہے
متاثرہ لوگوں نے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ ان فراڈیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور متاثرہ لوگوں کی رقم واپس کروائی جائے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات









