November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ، ادیبہ ، شاعرہ اور مصنفہ محترمہ روبینہ شاہین کی زیرسرپرستی افواج پاکستان کو خراج تحسین

IMG-20250514-WA0260

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ، ادیبہ ، شاعرہ اور مصنفہ محترمہ روبینہ شاہین کی زیرسرپرستی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ایک خوب صورت پروگرام منعقد کیا گیا ۔جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیاگیا۔ دروان تقریب پاک فوج کو ان کی مثالی جرات و بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا اور ملک و ملت و افواج پاکستان کےلیے خصوصی د عا مانگی گئیں۔ اس پروقار تقریب میں گرل گائیڈ اور بو ا ءے سکاؤٹس اور ادارہ نور القرآن کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں حافظہ عائشہ، قاریہ نازیہ بٹ ،نعیم بٹ، نجمہ شاہین، مقصود احمد چغتائی اور صبا ممتاز بانو نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھرپور شریک ہوءے۔ دوران تریب بو اءے سکاوٹس نے مسلسل پاکستان کا جھنڈا لہرایا ،ملی نغمے پیش کے اور پاک فوج کو سلام بھی پیش کی۔ اس موقع پر فضا اللّه اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔