November 16, 2026
IMG-20250509-WA0266(2)

دل کی بات خ ح شہزاد
پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا جس طرح تحفظ کیا گیا اسکی مشال نہیں ملتی۔پاک افواج نے بے مشال حکمت بہادری سے دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں۔پاکستان ان شاءاللہ ہمیشہ زندہ باد ھے۔اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ھے جس نے مسلمانوں کو فتح نصیب کی۔آنے والا وقت بڑا سخت ھے۔دشمن بڑی چال چل سکتا ھے۔امریکہ جوکہ دجالی سسٹم کا سربراہ ھے اور مسلمانوں کا قاتل ہے۔اسکی چالوں سے بچنا اور اسکا سدباب کرنا ضروری ھے امید ھے حکومت سمیت تمام ذمہ داران اس بات سے واقف ھیں کہ امریکہ بہادر ناقابل یقین دوست ھے۔جوکہ کبھی مشکل وقت میں کام نہیں آیا۔اب بھی جب بھارت حملے کررھا تھا تو اس وقت یہ نیوٹرل تھا جیسے ھی پاکستان نے جواب دیا اسی وقت سیز فائر کروادیا۔ساری قوم اور ذمہ داران بخوبی جانتے ھیں لیکن مست ہاتھی سے بچنے اور اپنی تیاری مکمل رکھنے میں ھی عافیت ھے۔ہر چال کے پیھچے چال ھے۔فتح کا جشن مناھیں لیکن آنے والے وقت کی تیاری کریں جو بڑا مشکل نظر آرھا ھے۔بھارت نے پہلے بھی 65کی جنگ کے چھ سال بعد ھی آپ کا ایک بازو سازش کرکے توڑ دیا تھا اب یہ شکست خوردہ بنیاء آرام سے نہیں بیھٹے گا اور اس کے سرپرست اسرائیل اور امریکہ اپنی خفت مٹانے کے لیے ضرور پلاننگ کررھے ھیں اور ھماری قیادت یقنا اس چیز سے آگاہ ھے۔پاکستان کو خطرات میں گھیرنے کے لیے نام نہاد دوست بھی شامل ھیں سعودیہ اور یو ای اے۔قطر وغیرہ جو اس وقت اسرائیل کو تسلیم کرچکے ھیں۔اور موجودہ دورہ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کروانے کی ایک کاروائی ھے باقی معاملات طے شدہ ھیں۔کفار سے تجارت اور دفاعی معاہدے دراصل عربوں کی تباھی ھے۔اور عربوں کی غلامی کا نیا دور شروع ھونے والا ھے۔بات اب صرف عجمیوں کی ھے۔جوکہ پاکستان ترکی کے گرد ساری گیم ھے۔اور ان شاء اللہ پاکستان کو جو حالیہ کامیابی ملی یہ دراصل بزرگوں کی پشین گوئی کے مطابق نئے دور کا آغاز ھے۔بس ھمیں اپنے دنیاوی دینی معاملات کو درست کرنا ھوگا۔اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنانا ھوگا۔یہ بے ایمانی لوٹ کھسوٹ۔رشوت خوری سے جان چھڑاھیں اور مسلمان بن جاھیں اللہ تعالی جتنی بڑی فتح آیکو دی ھے اس کا تقاضا ھے ھم اپنے آپ کو درست کریں یعنی خود کو بدلیں گے تو بدلے گا پاکستان۔سیاسی مزہبی اختلافات پر کچھ عرصہ کے لیے سیز فائر کرلیں۔اور صرف اسلام اور پاکستان کی بات کریں۔اور دشمن کی ہرچال پر نظر رکھیں۔کیونکہ میں دیکھ رہا ھوں کہ ھم عنقریب نام نہاد دوستوں سے بھی آزمائے جانے والے ھیں جو امریکہ کے آگے ناچ رھے ھیں اور خواتین کو بھی پیش کررھے ھیں وہ کچھ بھی کرسکتے ھیں۔اس لیے بڑی آزمائش سے پالا پڑھ سکتا ھے۔ایک ارب اور دو ارب واپس کرنے پڑھ سکتے ھیں اور آئی ایم ایف کی اگلی قسط رک سکتی ھے اور ازلی دشمن بھی کوئی وار کرسکتا ھے۔بلوچستان میں کوئی بڑا ڈرامہ ھوسکتا ھے۔افغانستان سے کوئی بری خبر آسکتی ھے۔ایران میں بھارت کا بھت بڑا جاسوسی کا نیٹ ورک ھے۔تو ایک سو ایک خطرات ھیں بس اللہ تعالی مدد کرنے والا ھے اور ان شاءاللہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رھے گا۔