November 16, 2026

کپاس کی زیادہ پیداوار کے لیے اقدامات، متعلقہ محکموں کو اہداف دیے گئے

20250514_135021

کپاس کی زیادہ پیداوار کے لیے اقدامات، متعلقہ محکموں کو اہداف دیے گئے

بہاولنگر ( ) کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زرعی محکموں، تحقیقاتی اداروں اور فیلڈ سٹاف کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فصل کے موجودہ حالات، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مجوزہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے دیے گئے اہداف کے مطابق بھرپور اقدامات یقینی بنائیں۔