ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی عادل سلطان حاجی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی عادل سلطان حاجی یونس زرگر عدنان چوہدری سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور فضائیہ کے دندان شکن جواب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور انداز سے دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے ہماری افواج ہمارا فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے سرزمین پاکستان اور اس کے سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی برادری کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے آپریشن بنیان المصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے۔انھوں نے بھارتی ایئربیسز پر جوابی حملوں کو قومی عزم اور خوداعتمادی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا نہ صرف موزوں تھا بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا ہر محاذ پر مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا پوری قوم اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہےدشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگا جبکہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہی رہے گا۔