November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کی سٹوڈنٹ کونسل کے سالانہ الیکشن مکمل ہو گئے

IMG-20250514-WA0257

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کی سٹوڈنٹ کونسل کے سالانہ الیکشن مکمل ہو گئے ۔ الیکشن عمل کی نگرانی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے کی جبکہ ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال کی طرف سے اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔ محمد شہزاد بھٹی نے بطور پریزائیڈنگ آفیسر ، ملک جباراقبال اعوان نے بطور اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر اور ملک محمد یونس بھروکہ نے بطور ابزرور فرائض سر انجام دیے ۔ الیکشن کے عمل میں طلباء نے بھرپور طریقے سے جوش و جذبہ کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے من پسند امیدواران کے لیے وونٹنگ کی ۔ رزلٹ کے مطابق عبدالوہاب صدر، محمد طلحہ نائب صدر، رانا حماد جنرل سیکرٹری اور اور محمد حسنین فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر طلباءنے اپنے من پسند امیدواران کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم اور ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال کے مطابق اس الیکشن سے طلباء میں قائدانہ صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے اور ان میں جذبہء مسابقت فروغ پاتاہے۔