November 16, 2026

عمران خان کو بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی اجازت – جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد

20250514_135021

عمران خان کو بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی اجازت – جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد

اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے واٹس ایپ پر گفتگو اور ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت مل گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شارخ ارجمند نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ عمران خان کو بیرونِ ملک موجود اپنے بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطے کی اجازت دی جائے اور ان کے نجی ڈاکٹرز کو چیک اپ کی سہولت فراہم کی جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ سنایا گیا، لہٰذا نظرثانی کی گنجائش نہیں۔

عدالت نے 21 مئی تک اس فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یوں عمران خان کو جیل میں کچھ ذاتی سہولتیں حاصل ہو گئیں، جبکہ جیل انتظامیہ کو عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کا پابند کر دیا گیا ہے۔