خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب علم
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ا پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع خوشاب میں شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے میری پوری ٹیم کی کاوش قابل صد ستائش ہے ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم نے ضلع خوشاب میں سرکاری سکول، معیاری سکول کا نعرہ سچ ثابت کر دیا ہے یہاں کے سکولوں کی تزئین و آرائش اور بہترین تعلیمی ماحول کی وجہ سے والدین مطمئن نظر آتے ہیں ۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اپنی مدد ْآپ کے تحت سولر پینلز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری و ساری ہے اور اب تک ت 40 بوائز اور گرلز سکولوں میں مخیر اور صاحب ثروت حضرات کے تعاون سے سولر سسٹم کی تنصیب عمل میں آچکی ہے انشاءاللہ مرحلہ وار باقی سرکاری سکولوں میں بھی اپنی مدد ْپ کے تحت سولر سسٹم نصب کر دیا جائے گا جس کی وجہ سے موسمی تغیر و تبدل کے باوجود ہمارے بچوں کو بہترین اور پرسکون تعلیمی ماحول میسر آئے گا ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ میں معاشرے کے مخیر حضرات کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جو ہمارے سکولوں کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کامل ہوتا ہے لہذا ہم اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ نونہالان وطن کی ہمہ جہت تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے ایجوکیشن روڈ میپ پر من وعن عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، تمام دستیاب سرکاری وسائل کو تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود کے لیے بروءے کار لایا جائے ، بچوں کو دینی اقدار سے مزین کیا جائے ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ ضلع خوشاب میں بہترین تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے میں شب و روز پر خلوص طور پر کوشاں ہوں انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے افسران تعلیم زنانہ و مردانہ بھی اس حوالے سے فیلڈ میں بھرپور کام کر رہے ہیں تاکہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ٹیچنگ سٹاف پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے ۔