نوشکی کے قریب گلانگور کے علاقے میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا
📍 نوشکی کے قریب گلانگور کے علاقے میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گرد تنظیموں جیسے بی ایل اے اور بی ایل ایف نے معصوم پنجابی مزدوروں کو نشانہ بنایا۔
📍 متاثرین کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع پاکپتن سے تھا، جو بہتر روزگار کی تلاش میں بلوچستان آئے تھے تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔
📍 جیسے بے شمار بلوچ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں پرامن زندگی گزار رہے ہیں، ویسے ہی یہ لوگ بھی محنت مزدوری سے اپنا رزق حلال کما رہے تھے۔
📍 اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو لوگ نہتے حجاموں، اساتذہ اور مزدوروں کو قتل کرتے ہیں، کیا انہیں آزادی کے سپاہی کہا جا سکتا ہے؟
📍 جو لوگ خود کو بلوچ کہہ کر بلوچ ننگ و ناموس کے خلاف برسرِ پیکار ہیں، ان کا اصل مقصد صرف خطے میں بدامنی پھیلانا اور اپنے بھارتی آقاؤں سے داد وصول کرنا ہے۔ غریب اور کمزور افراد کو نشانہ بنا کر یہ اپنی نام نہاد جدوجہد کی اخلاقی دیوالیہ پن کو بے نقاب کر رہے ہیں۔
🥷🇵🇰❤️✊⚔️💫