November 16, 2026

*پاکستان میں بھیک مانگنا 1958 کے ویگرنسی آرڈیننس کے تحت غیر قانونی ہے* بدھ 14 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250508_050848

*پاکستان میں بھیک مانگنا 1958 کے ویگرنسی آرڈیننس کے تحت غیر قانونی ہے*

بدھ 14 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

پاکستان میں بھیک مانگنا 1958 کے ویگرنسی آرڈیننس کے تحت غیر قانونی ہے، جس کے تحت بھکاریوں یا بچوں کے والدین کو تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

*اسلام میں بھی بھیک مانگنا حرام ہے مگر صرف تین لوگوں کو بھیک مانگنا جائز ہے*

حضرت قبیصہ بن مخارق کہتے ہیں کہ میں ایک شخص کا ضامن ہوا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس بارے میں سوال کیا۔ آپ نے فرمایا : ”یہاں ٹھہرو تا آنکہ ہمارے پاس صدقہ آئے۔ پھر ہم تیرے لیے کچھ کریں گے۔ پھر مجھے مخاطب کر کے فرمایا : قبیصہ! تین شخصوں کے علاوہ کسی کو سوال کرنا جائز نہیں۔ ایک وہ جو ضامن ہو اور ضمانت اس پر پڑ جائے جس کا وہ اہل نہ ہو۔ وہ اپنی ضمانت کی حد تک مانگ سکتا ہے۔ پھر رک جائے۔ دوسرے وہ جسے ایسی آفت پہنچے کہ اس کا سارا مال تباہ کردے وہ اس حد تک مانگ سکتا ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے اور تیسرے وہ شخص جس کو فاقہ کی نوبت آ گئی ہو۔ یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین معتبر شخص اس بات کی گواہی دیں کہ فلاں کو فاقہ پہنچا ہے اسے سوال کرنا جائز ہے تا آنکہ اس کی محتاجی دور ہو جائے۔ پھر فرمایا : اے قبیصہ ان تین قسم کے آدمیوں کے سوا کسی اور کو سوال کرنا حرام ہے اور ان کے سوا جو شخص سوال کر کے کھاتا ہے وہ حرام کھا رہا ہے۔” (مسلم، کتاب الزکوٰۃ)

*لمحہ فکریہ*
پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کیجئے۔

بھیک فقط ان کو دیجئے جو اس کے حقدار ہوں۔

حکومت 1958 کے ویگرنسی آرڈیننس پر عمل درآمد کرائے
تاکہ وطن عزیز میں پیشہ ور بھکاریوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333