October 28, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ ریڑھی بازار کے انعقاد سے شہر کی ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا، تمام بازار وسیع ہو جائیں گے اور بازاروں میں خریداری کے لیے انے والے لوگوں کو سہولت میسر ہونے کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں کہ ایک ہی مقام پر منتقل ہونے سے

IMG-20240724-WA0130

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ ریڑھی بازار کے انعقاد سے شہر کی ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا، تمام بازار وسیع ہو جائیں گے اور بازاروں میں خریداری کے لیے انے والے لوگوں کو سہولت میسر ہونے کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں کہ ایک ہی مقام پر منتقل ہونے سے ان کے کاروبار میں بھی بہتری آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڑھی بازار کے انعقاد کے سلسلے میں منعقدا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ، چیف افیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم، سیکرٹری ڈی ار ٹی اے اقصی غفور، ٹریفک پولیس حکام اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر فرخ کیپٹن ر عتیق خان نے کہا کہ ریڑھی بازار کی سہولت کے لیے ریڑھی بازار کے انعقاد کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ تمام ریڑھی بان ایک ہی جگہ پر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔