October 28, 2026

*حرام کمانے اور کھانے والے کی دعاء قبول نہیں ہوتی* بدھ 24 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20240720_130737

*حرام کمانے اور کھانے والے کی دعاء قبول نہیں ہوتی*

بدھ 24 جولائی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

حرام کمانے، کھانے اور جھوٹ بولنے والے کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ
کوئی شخص طویل سفر کے بعد اس حالت میں اپنے ہاتھ بارگاہ خداوندی میں پھیلاتا ہے کہ اس کا جسم اور اس کا لباس غبار آلودہ ہے، اور پکارتا ہے اے میرے رب! میری مدد فرما۔ کیسے اس کی دعاء قبول ہو جبکہ اس کا کھانا، پینا اور لباس حرام میں سے ہے؟
مسلم، الصحیح، رقم حدیث: 1015

درج بالا حدیثِ مبارکہ سے صاف واضح ہے کہ حرام کے مرتکب شخص کی عبادات و مجاہدات اور صدقات و خیرات کے علاوہ دعاء تک قبول نہیں ہوتی۔

*الدعاء*
اے اللہ تعالی ہمیں سچ بولنے والا بنا، حرام کمانے، حرام کھانے اور کسب حرام سے بچا اور رزق حلال عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333