خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ملک امان اللہ مہار نے افواج پاکستان کی طرف سے بھارتی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ملک امان اللہ مہار نے افواج پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جو فضائی حملہ کرکے انڈین آرمی کے غرور کو خاک میں ملایا اس پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی اور زمینی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی افواج پاکستان نے آج یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلح پاک افواج دنیا کی بہترین فوج ہے اور بہادری و شجاعت میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایکس سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک شفقت حسین گجر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سیکرٹری بار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکر م سے یہ افواج پاکستان ہی ہیں جن کی وجہ سے آج ہم اپنے ملک اور گھروں میں عزت و آبرو کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔