November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )جنڈانوالہ کی ہردلعزیز تعلیمی شخصیت محمد سلیم اللہ خان کو ان سروس پروموشن پر عوامی ،سماجی،

IMG-20250513-WA0299

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )جنڈانوالہ کی ہردلعزیز تعلیمی شخصیت محمد سلیم اللہ خان کو ان سروس پروموشن پر عوامی ،سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ محمد سلیم اللہ خان کا شمار جنڈا نوالا/ بھکر کی نامور سماجی،تعلیمی ، ادبی اورصحافتی شخصیات میں ہوتاہے۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ موصوف نہایت پر وقار، ملنسار، بردبار، ہنس مکھ اور منکسر المزاج شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ محمد سلیم اللہ خان کو حال ہی میں محکمانہ پروموشن دے کر جی ای ایس فتح خان والا میں تعینات کیاگیاہے۔ ان کی سروس پروموشن پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے انہیں مبارک باد دینے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔