بھارتی لوک سبا سے خطاب میں راہول گاندھی نے بڑی ہی پتے کی بات کہہ گئے کہ ہمارا مقصد پاکستان اور چین کو جدا کرنا تھا لیکن مودی
بھارتی لوک سبا سے خطاب میں راہول گاندھی نے بڑی ہی پتے کی بات کہہ گئے کہ ہمارا مقصد پاکستان اور چین کو جدا کرنا تھا لیکن مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے وہ تو مذید قریب ہوگئے ۔
اور حقیت یہ ہے کہ نہ صرف چین اور پاکستان مزید قریب ہو گئے بلکہ پاکستان قوم خود جو تقسیم ہوئی ہوئی تھی اس میں بھی ایک عرصے بعد قومی یکجہتی دیکھنے میں آئی ہے
اس سے آپ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ دشمن کی کامیابی ہمارے اندرونی انتشار، آپس کی تقسیم و چین کے ساتھ خلفشار میں مضمر ہے۔ اور یہی کام عمران خان بڑی خوش اسلوبی سے کئے جا رہا تھا اور اس کی تصدیق بھارتی میڈیا سے بھی اکثر ہوتی ہی رہتی تھی
آپ راہول گاندھی کے اسی نقطہ کو ذہین میں رکھتے ہوئے غور کریں کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں پاکستان کے اندرونی انتشار اور چین سمیت دوست ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں کس نے کلیدی کردار ادا کیا تو آپ کو بغیر کسی ابہام کے عمران خان اس کام میں سرفہرست نظر آئیگا
پاکستان میں ہمیشہ ہی کسی نہ کسی حد تک سیاسی و مذہبی تقسیم موجود رہی ہے لیکن تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ عمران نیازی نے گھر گھر میں انتشار پیدا کر دیا تھا۔ رستے دار اور پرانے جگری دوست اس فتنے کی وجہ سے آپس میں ناراض ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔
چین واحد ملک تھا جس کے ساتھ ہمارے تعلقات ہر موسم میں خوشگوار رہے ہیں ۔ لیکن اس نے نہ صرف چین کے ساتھ تعلقات خراب کئے بلکہ سعودی عرب ، ترکی ، قطر اور ملائشیا سمیت ہر برادر ملک کو ناراض کر دیا تھا۔ اور اس سازش میں اسے پاشا ، ظہیر السلام ، باجوہ ، غفورے، اور فیض تک جرنیلوں کی ایک پوری کیپ کی سپورٹ حاصل رہی ہے
آپ کو اچھی طرح یاد 2014 میں چینی صدر کے دورے کے دوران جب اس نے اسلام آباد میں دھرنے دئیے تو اس وقت کا چینی سفیر بذات خود بنی گالا گیا اور صدر کے دورے تک دھرنے ملتوی کرنے کی درخواست کی لیکن اس نیازی نے نہ صرف یہ درخواست مسترد کی بلکہ اس کے ساتھ بڑی بدتمیزی سے پیش آیا ۔ اس وقت وہ خاموش رہا لیکن بعد میں بیجنگ جاکر اس نے پاکستانی وفود کے ساتھ وہ تجربہ شئیر کیا۔
چینی صدرُ کا دورہ ملتوی ہوا ، سی پیک ایک سال تاخیر سے شروع ہوا ، پھر اقتدار میں آکر اس نے سی پیک روک دیا ، اس کی خفیہ معلومات آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کیں اور بحیثیت وزیر اعظم ان چینی وفود کو ملنے سے انکار کیا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے تاکہ امریکہ ناراض نہ ہو۔
لیکن اقتدار سے بیدخلی کے بعد امریکی غلامی کرنے والے اسی خبیث شخص نے “امریکی غلامی نامنظور” “ ہم کوئی غلام ہیں “ اور “ ایاک نعبدو و ایا ک نستعین “ کے نعرے لگائے اور کلٹ فالورز نے اسے من وعن تسلیم کیا ۔
لیکن پھر آپ نے یہ بھی دیکھا کہ اس نے پیسے دیکر لابنگ فریمز ہائیر کرکے امریکہ سے پاکستان میں مداخلت کی درخواست کرتا رہا ہے جس پر مداخلت کرنے کی کوشش بھی ہوتی ہوئی نظر آئیں مگر اس کے کلٹ نے اس پر بھی واہ واہ کی
حالیہ کشیدگی میں بھی علیمہ نیازی سمیت پی ٹی آئی کی پوری قیادت بھارت کا بیانیہ بیان کرتے رہے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ پاکستان ناکام ہو تاکہ عوام سیاسی حکومت اور آرمی چیف سمیت فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کریں۔ اور اس ساری کہانی میں بھارتی اور انصافی میڈیا ایک پیج پر نظر ائے۔ بھارتی چینل نے تو پاکستان آرمی میں بغاوت کی خبر تک بھی چلا دی تھیں
پاکستان کی حالیہ کامیابی سے نہ صرف مودی کے کلٹ کو دھچکا لگا بلکہ نیازی زومبیز کے خواب بھی چکنا چور ہوگئے
اس لئے پاکستانیو آپ کو ڈبل مبارک #پاکستان_زندہ_باد