November 16, 2026

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔ جی نصیر زیدی کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ کے

20250513_125041

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔
جی نصیر زیدی کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن( بنیان المرصوص) کی کامیابی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی سمیت بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیوں، مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں سکھر میونسپل کارپوریشن مکی شاہ ٹاون کی یوسی 9و اہلیان نیوگوٹھ سکھر کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوسی دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں یوسی چئیرمین چئیرمین زاکر بندھانی سمیت کونسلرز ناصر خان،محمد فہیم غوری ،یوسی سیکریٹری و علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کی خوشی میں دس پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور افواج پاکستان زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر یوسی چئیرمین ذاکر بندھانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے اگر اس نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گاہم بحیثیت قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ ایک پلٹ فارم پر کھڑے ہو کر ماضی کی طرح افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہیں اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے انہوں نےمزید کہا کہ بھارتی جارحیت سے مودی حکومت کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیکر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اگر ہماری ضرورت پڑے گی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور دشمنوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔