November 16, 2026

*طہارت کے مسائل* پیر 13 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250508_050848

*طہارت کے مسائل*

پیر 13 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*نمازی کو نماز سے پہلے مکمل طہارت حاصل کرنا شرط ہے وگرنہ نماز نہ ہو گی*

مسئلہ نمبر 467
*جماع کے بعد غسل کرنا فرض ہے*
حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ “رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا” جب کوئی آدمی اپنی عورت سے جماع کرے تو اس پر غسل فرض ہو جاتا ہے ” اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 468
*احتلام کے بعد غسل کرنا فرض ہے اور پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم کیا جا سکتا ہے۔*

حضرت عمار بن یاسر اللہ سے روایت ہے کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک کام سے بھیجا۔ مجھے احتلام ہو گیا اور پانی نہ ملا۔ میں ( تیمم کرنے کے لئے) زمین پر جانوروں کی طرح لوٹا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس واپس آیا اور اس واقعہ کا ذکر کیا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ” تجھے اپنے ہاتھ سے اس طرح کر لینا کافی تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ ایک مرتبہ زمین پر مارے اور بائیں ہاتھ کو دائیں پر مارا۔ اس کے بعد حضور ارم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہتھیلیوں کی پشت اور منہ پر مسح کر لیا۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

مسئلہ نمبر 469
*غسل جنابت کا مسنون طریقہ یہ ہے۔*

حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم غسل جنابت فرماتے ، تو پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھوتے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر شرمگاہ دھوتے، پھر نماز کی طرح کا وضوء کرتے اس کے بعد ہاتھوں کی انگلیوں سے سر کے بالوں کی جڑوں کو پانی سے تر کرتے۔ تین لپ پانی سر میں ڈالتے اور پھر سارے بدن پر پانی بہاتے (آخر میں ایک دفعہ) پھر دونوں پاؤں دھوتے۔” اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 470
*مذی خارج ہونے سے غسل فرض نہیں ہوتا*

حضرت علی ر ضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں مذی کا مریض تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے مسئلہ دریافت کرنے سے شرماتا تھا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیٹی میرے نکاح میں تھی چنانچہ میں نے حضرت مقداد رضی اللہ تعالی عنہ سے کہا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کریں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” اپنی شرمگاہ دھوئے اور وضو کرلے “اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 471
*بیماری کی وجہ سے مکمل پاکیزگی ممکن نہ ہو تو اسی حالت میں نماز ادا کرنی چاہئے ، البتہ ہر نماز کے لئے نیا وضو کرنا ضروری ہے۔*

حضرت فاطمہ بنت ابی جیش رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ وہ مریضہ تھیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انہیں فرمایا ” جب حیض کا خون ہو تو سیاہ رنگ کا ہوتا ہے جو پہچانا جاتا ہے لہذا جب یہ ہو تو نماز نہ پڑھو لیکن اگر اس سے کوئی دوسرا خون ہو تو وضو کر کے نماز پڑھ لو کیونکہ یہ (استحاضہ کا خون) ایک رگ سے لگتا ہے۔ اسے ابو داؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 472
*استحاضہ، سلل بول یا مذی کے قطرے آنے والے مریض کو اپنے بیرونی کپڑے پاک رکھنا چاہیئے*

مستقل بیماری میں پیشاب مذی کے قطرے خارج ہونا یا عورتوں کو استحاضہ کا خون آنے کی صورت میں پاجامہ یا شلوار و غیرہ کے نیچے انڈر ویر یالنگوٹ وغیرہ استعمال کرنا چا ہیئے۔ انڈرویر یالنگوٹ
تو نا پاک ہو گا لیکن پاجامہ با شلوار وغیرہ مکمل پاک ہونا چاہیئں ۔

مسئلہ نمبر 473
*حائضہ اور جنبی مسجد سے گزر سکتے ہیں ٹھہر نہیں سکتے۔*

حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے مسجد سے جائے نماز لانے کا حکم دیا میں نے عرض کیا میں تو حالت حیض میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا “حیض تیرے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔” اسے مسلم نے روایت کیا۔

*الدعاَء*
یا رب العالمین
میرا ظاہر اور باطن پاک کر دے اور نماز سنت نبوی کے مطابق خشوع و خضوع سے پڑھنے والا بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 0092300860 4333
طہارت کے مسائل