November 16, 2026

*آپریشن بنیان مرصوص میں اب تک بھارت کو پہنچنے والے نقصان کی مکمل تفصیل جاری کر دی گئی ۔*

20250509_190702

*آپریشن بنیان مرصوص میں اب تک بھارت کو پہنچنے والے نقصان کی مکمل تفصیل جاری کر دی گئی ۔*

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے صرف پانچ گھنٹوں میں وہ کر دکھایا جو کئی دہائیوں میں ممکن نہ تھا ،
یہ صرف حملہ نہیں تھا بلکہ پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور ذہانت کی جنگ کا عظیم مظاہرہ تھا، جس میں S400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا گیا جس سے بھارت کا غرور راکھ ہںوا،
اور JF17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے S400 سسٹم کو تباہ کر دیا جو ایک ایسا نظام ہںے جسے بھارت ناقابلِ تسخیر سمجھتا تھا، جس کی قیمت 1.5 ارب ڈالر ہںے ۔
بتایا گیا ہںے کہ سائبر میدان پر قبضہ جماتے ہوئے پاکستان نے بھارت کا ڈیجیٹل نظام درہم برہم کر دیا،
بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سے لے کر بھارت کے دفاعی و تکنیکی ادارے، سب ہیک کر لیے گئے جن میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی ، مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ،
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی (UIDAI) شامل ہیں، 2,500 سے زائد سرکاری نگرانی کیمرے ہیک ہںو گئے،
بھارتی ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر اہم اداروں کا ڈیٹا افشاں کر دیا گیا،
دشمن کا 70 فیصد بجلی کا نظام معطل ہںو گیا ، پورا سائبر اور مواصلاتی ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا

سکیورٹی زرائع سے معلوم ہںوا ہںے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران دشمن کی زمینی و فضائی تنصیبات کی مکمل تباہی ہںوئی ، دہرانگیاری میں توپ خانہ مٹایا گیا ، ناگروٹا میں براہموس میزائل سٹوریج تباہ ہںونے کے ساتھ بھاری جانی نقصان بھی ہںوا، اُڑی فیلڈ سپلائی ڈپو صفحہ ہستی سے مٹ گیا ،
بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز مکمل تباہ کیا جاچکا ہںے،
اس کے علاوہ پٹھان کوٹ، برنالہ، اکھنور، بٹھِنڈہ، سرسہ جس کی تباہی کی تصدیق بھارتی میڈیا نے خود کی اس سمیت متعدد فوجی فضائی اڈے نیست و نابود کر دیئے گئے ۔
بتایا جا رہا ہںے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں ختم کر دی گئی ہیں،
ان میں نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے کی تینوں اہم پوسٹس، دھرم سال 1، دانہ 1، ٹیبل ٹاپ شامل ہیں، دشمن کی ان پوسٹس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
دیگر چوکیوں پر بھی کاری ضربیں لگی، جس سے بھارت کی جنگی صلاحیت کو زوال پہنچا، فضائی دفاع، بری فوج، ڈیجیٹل نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سمیت ہر محاذ پر پاکستان نے بھارت کی جنگی طاقت کو مفلوج کر دیا، یہ صرف ایک حملہ نہیں بلکہ ملٹی ڈومین وار فیئر (multi-domain warfare) کا عملی مظاہرہ تھا
جو صرف پانچ گھنٹوں میں دکھایا گیا ھے ۔