میانوالی(اللہ نوازخان)ضلع میانوالی کےونجاری،کمرمشانی،مکڑوال اور متفرق علاقہ جات میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش۔کئی
میانوالی(اللہ نوازخان)ضلع میانوالی کےونجاری،کمرمشانی،مکڑوال اور متفرق علاقہ جات میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش۔کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہےاور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مزید دو تین دن جاری رہے گا۔میانوالی کےونجاری،کمر مشانی،گلا خیل،گرداری والا،مکڑوال اور مختلف علاقہ جات میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی،لیکن فضل خدا کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بارش کی وجہ سے گرمی کی لہر ٹوٹ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔بارشوں کی وجہ سے کسانوں کی خوشی میں بھی اضافہ ہواہے،کیونکہ مہنگا پانی زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے خریدا جاتا ہےاور بارش سے زرعی زمینیں خودکار طور پر سیراب ہو گئی ہیں۔