November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)یوم تشکر ہارون آباد میں افواج پاکستان سے یوم تشکر انتہائی جوش و جذبے کہ ساتھ منایا جا رہے

20250509_190702

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)یوم تشکر ہارون آباد میں افواج پاکستان سے یوم تشکر انتہائی جوش و جذبے کہ ساتھ منایا جا رہے شھر میں ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خلیل الرحمٰن رند ۔جمیعت علماء اسلام ف کے ضلعی صدر ملک رشید اعوان۔پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کی سربراہی میں نکالی گئی، ۔ریلی میں مسلم ، ہندو ودیگر اقلیتی برادریوں ، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
ریلی میں کاوش تائیکوانڈو اکیڈمی کے استاد عبد الطیف کاوش اور طلباء نے بھی شرکت کی ۔پاک فوج کی آپریشن بنیان مرصوص فتح پر پاکستانیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ریلی کہ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینر اٹھا کر پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کہ پرجوش نعروں سے خوشی کی،۔افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور شاہینوں نے دشمن کے اڈے لمحوں میں تباھ کردیے، جلیل الرحمن رند اسسٹنٹ کمشنر۔افواج پاکستان کہ لیڈر جنرل حافظ عاصم منیر کی بھتر حکمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، صدر جمیعت علما اسلام ف ملک رشید احمد اعوان پاک فوج نے طاقتور ملک کی فوج کو ناکو چنے چبوا دئیے، سعود فاروق چغتائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ہارون آباد۔پچیس کروڑ عوام افواج پاکستان کہ ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور جب بھی وقت پڑے گا اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مظہر رشید پی اے چوہدری نور الحسن تنویر ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن