November 16, 2026

: *سیزفائر گیا بھاڑ میں*! از: محمد حنیف شاہد ارائیں

20250509_190702

: *سیزفائر گیا بھاڑ میں*!

از: محمد حنیف شاہد ارائیں

ایک بار پھر بھارت نے وہی کیا جو اُس کی سرشت میں شامل ہے—دھوکہ۔ بہاولپور کے نزدیک لائن آف کنٹرول کی حدود میں بھارتی ڈرونز کی دراندازی نہ صرف سیزفائر معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کی خودمختاری پر کھلا وار ہے۔ سیزفائر کے کاغذی وعدے تو اقوامِ متحدہ کی فائلوں میں خوبصورت الفاظ بن کر رہ گئے ہیں، لیکن عملی طور پر بھارت کا کردار وہی ہے—پانڈے کبھی نہیں سدھرتے!

یہ پہلی بار نہیں، اور شاید آخری بار بھی نہ ہو۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا، بات چیت کے دروازے کھلے رکھے، لیکن جواب میں ہمیں کیا ملا؟ حملہ، دراندازی، اور سفارتی دوغلا پن۔ دنیا کو دکھانے کے لیے بھارت جمہوریت کا نقاب اوڑھتا ہے، لیکن اندر سے اس کا چہرہ فاشسٹ، ہندو توّا زدہ، اور انتہاپسند ذہنیت سے بھرپور ہے۔

بہاولپور میں آنے والا ڈرون صرف ایک مشین نہیں تھا، وہ ایک پیغام تھا: “ہمیں تمہاری امن پسندی کی کوئی پرواہ نہیں”۔ اور یہی لمحہ ہمیں جھنجھوڑتا ہے کہ کیا ہم اب بھی خاموش رہیں گے؟ کیا ہماری سرحدوں کی بے حرمتی کے بعد بھی ہم سیزفائر کے بھرم میں جیتے رہیں گے؟

پاکستان کی افواج چوکس ہیں، الحمدللہ، لیکن مسئلہ صرف ردعمل دینے کا نہیں، مسئلہ عالمی ضمیر کو جگانے کا بھی ہے۔ کب تک بھارتی فتنہ گری کو نظرانداز کیا جائے گا؟ کب تک عالمی میڈیا صرف یوکرین اور اسرائیل کو ہی ظلم کا مرکز سمجھتا رہے گا؟

قوم کو اب متحد پیغام دینا ہوگا: سیزفائر اگر بھارت کے لیے صرف وقتی چال ہے، تو پاکستان کے لیے وہ غیرتِ ملی کا امتحان بن چکا ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں، مگر عزت کے ساتھ۔ اگر عزت پر حرف آئے گا، تو سیزفائر بھی بھاڑ میں جائے گا، اور بھارت کو اُس کی زبان میں جواب دینا ہوگا۔

آخر میں صرف اتنا: “پانڈے اب کبھی نہیں سدھرے گا، اور ہمیں بھی اب مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے!”