59

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایم ایس و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع سی ای او ہیلتھ اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں