سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی صاحب کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ۔
سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں
وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی صاحب کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ۔
آج مورخہ 09/05/2025 کو جناب شاہد عباس ملک ڈویژنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر کے احکامات پر اسٹیشن یارڈ سے بلاک سیکشن شہداد کوٹ میں زیر قبضہ ریلوے کی قیمتی زمین واگزار کروائی گئی۔
آپریشن کی قیادت ڈویژنل انجینئر خادم حسین، ڈی ایس پی ریلوے اور اسٹنٹ انجنئیر، لاڑکانہ نے کی۔
آپریشن کے نتیجہ میں:
26 کمرشل شاپس
01 رائس ملز
02 بھینسوں کا باڑے
05 چھپرا
01 ٹک شاپ وغیرہ
مجموعی طور 8860 مربع فٹ زیر قبضہ زمین واگزار کی گئی جس کی مالیت 26.580 ملین (پاکستانی 2,65,80,000) روپے بنتی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق زمین کو ناجائز قبضے سے بچانے کے لیے ایسے آپریشنز کا تسلسل آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا اور کسی کو بھی ریلوے کی اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا۔