November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی دیپالپور۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کا ٹی ایچ کیو

IMG-20250510-WA0344

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

دیپالپور۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور اور حویلی لکھا کا دورہ، انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی او پی ڈی اور ان ڈور بلاک سمیت مختلف شعبوں میں میڈیکل سروسز کے ساتھ ساتھ بھارتی جنگی جاریت کے پیش نظر ہسپتالوں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کٹس، اضافی ایمرجنسی بیڈز، ادویات کے وافر سٹاک اور تمام سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی احکامات بھی جاری کیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شرنگیزی کی صورت میں عوام کو میڈیکل کور فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور ہسپتال کے ڈاکٹرز اور سٹاف عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستعدی سے فرائ سر انجام دینے کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔