اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا بنگلہ گوگیرہ میں دیہی مراکز مال اور بھٹہ جات کی چیکنگ
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا بنگلہ گوگیرہ میں دیہی مراکز مال اور بھٹہ جات کی چیکنگ، انہوں نے بنگلہ گوگیرہ سرکل کے مختلف دیہی مراکز مال میں سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو سروسز کی فیسوں کی فلیکسز کو عوامی آگاہی کے لیے فوری طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے بنگلہ گوگیرہ میں متعدد بھٹوں کی چیکنگ کی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ مالک کو جرمانہ بھی عائد کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے والے بھٹوں کو ہی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔