خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر پاک بھارت کشیدگی اور قومی سلامتی کی غیر یقینی صورتِ حال کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر پاک بھارت کشیدگی اور قومی سلامتی کی غیر یقینی صورتِ حال کے پیشِ نظر ضلع بھر میں ہنگامی اقدامات پر مبنی کانٹی جینسی وار پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب و کنٹرولر سول ڈیفنس فروہ عامر کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ جنگی حالات اور قومی سلامتی کی غیر یقینی صورتِ حال کے پیشِ نظر ضلع بھر میں ہنگامی اقدامات پر مبنی کانٹی جینسی وار پلان کا تفصیلی جائیزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ،ضلعی ایمر جنسی آفیسر انجینئر حاٖفظ عبدالرشید،سول ڈیفنس آفیسرمرید عباس، سی ای او میونسپل کمیٹی جوہرآبادحرا جاوید نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد کسی بھی غیر معمولی یا جنگی صورتِ حال میں فوری مربوط اور مؤ ثر ردِ عمل کو یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام وسائل اور افرادی قوت کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور پناہ گاہوں،ایمرجنسی میڈیکل سہولیات،مواصلاتی نظام،اور عوامی آگاہی مہمات کی بر وقت تیاری مکمل کی جائے انہوں نے کہا کہ قومی حالات کسی بھی وقت رُخ بدل سکتے ہیں اس لئے ضلعی سطح پر ہر ممکن پیشگی تیاری شروع ہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سول ڈیفنس اور ایمرجنسی 1122کو ہدایت کی کہ حفاظتی تربیت،سرکاری عمارات میں پناہ گاہوں کی نشاندہی اور ہنگامی سائرن سسٹم کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔