خوشاب (خصوصی رپورٹ)جوھرآبادعلاقہ تھانہ صدرکےگائوں ھڈالی میں قتل کے مقدمہ میں دو برادریوں کے درمیان صلح کروادی گئ، عوامی
خوشاب (خصوصی رپورٹ)جوھرآبادعلاقہ تھانہ صدرکےگائوں ھڈالی میں قتل کے مقدمہ میں دو برادریوں کے درمیان صلح کروادی گئ، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ہردلعزیز انسپکٹر پنجاب پولیس ملک خالد محموداعوان کو زبردست خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق ھڈالی میں عرصہ تقریبا” 28ماہ قبل،فرحان طلحہ ولدرانامحمدطفیل کی مدعیت میں یہ مقدمہ درج ھواتھااس وقت سےملک محمدفاروق بالی اشتہاری چلاآرھاتھااوردونوں برادریوں کےدرمیان قتل کےمقدمہ کی رنجش،چلی آرہی تھی،دشمنی کودوستی میں بدلنےکےلئے،پنجاب پولیس کےانسپکٹرھڈالی کےرہائشی،ہردلعزیز شخصیت ملک خالدمحموداعوان کی خصوصی کاوش سےبالی اوررانابرادری کےدرمیان مسجدمیں صلح کی تقریب ھوئی ۔جس میں ملک محمد آصف بھاءطایم پی اے نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اسکےعلاوہ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی افرا بھی موجودتھے۔ اس موقع پر علماءےکرام ودیگرمقررین نےصلح جیسےاچھےکام کوسراہااوراسلام کی روسےاجروثواب پرروشنی ڈالی،ملک خالدمحموداعوان نےدونوں برادریوں کاشکریہ اداکیاجنہوں نےقتل کے مقدمہ میں صلح کی اور فی سبیل اللہ معاف کردیا گیا اوردشمنی کودوستی میں تبدیل کیاگیا۔