101

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے ہمراہ ضلع کونسل کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح ،پرنسپل ڈویژنل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے ہمراہ ضلع کونسل کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح ،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول راﺅ صدیق، پرنسپل سب کیمپس زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاءالرحمان ،چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال،فنانس آفیسر ضلع کونسل روف گجر نے بھی پودے لگائیں۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال نے کہا کہ ضلع کو خوبصورت اور سر سبز بنانے کے پلان پر کام جاری ہے۔شہر کی اہم شاہرات اور انٹری پوائنٹس کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جا رہا ہے۔ سڑکوں کے ڈیوئیڈرز اورسائیڈز پر خوبصورت پودے لگائے جا رہے ہیں۔ سڑکوں کے اطراف میں شجرکاری مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اور تمام اہم شاہراں کے اطراف میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہاکہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے،فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے روک تھام کے لئے درخت لگانا ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اپنے گھروں، کھیتوں، نہروں،سڑکوں، مساجد اور مدرسوں میں پودے لگائیں تاکہ موسمیاتی تبدیلی کو روکا جا سکے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں