بہاول نگر ()
شہر بھر میں کوڑے کے ڈھیر ابلتے ہوئے گٹر سیوریج کے پانی سے بھری ندی نالوں کا منظر پیش کرتی گلیاں پینے کے پانی میں سیوریج ملا پانی اور کھلے ہوئے مین ہولز بہاولنگر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب مہم کے احکامات کو منہ چڑا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب اعلی حکام کو ماموں بنانے کے لئے اندرون شہر میں چند بڑے روڈز کو صاف کر کے ان پر فوٹو سیشن کر کے سب اچھا کی رپورٹ کر دی جاتی ہے جدید مشینری ہونے کے باوجود پورے شہر کے گنجان آباد علاقے جن میں سر فہرست محلہ فاروق آباد شرقی و غربی۔نظامپورہ۔امیر کوٹ۔مدینہ ٹاؤن ۔وکلا کالونی ۔فیصل کالونی۔قریش کالونی ۔مدنی کالونی کے علاؤہ اسلام نگر جٹو وآلہ ۔ مسلم کالونی ۔نزیر کالونی سمیت اردو روڈ ۔قاسم روڈ۔ اقبال روڈ محلہ پراچاں والا میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے ہفتوں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر تعفن اور دیگر بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ صاف ستھرا پنجاب اور میونسپل کمیٹی کے لئے آنے والے کروڑوں روپے کا اگر آڈٹ کروایا جائے تو بہت سے بوگس بلز سامنے آنے کی توقع ہے میونسپل کمیٹی بہاولنگر کے صفائی انچارجز کو بار بار نشاندہی کے باوجود اصلاح احوال نہ لینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نیچے سے اوپر تک تمام ملازمین وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی پرواہ کئیے بغیر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے لئیے آنے والے بجٹ کی وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ٹیم سے آڈٹ کروایا جائے تو بہت سے ہوشربا انکشافات سامنے آنے کی بھرپور توقع ہے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع خوشاب میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ دکھی انسانیت کے لیے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔
میانوالی(اللہ نوازخان) ونجاری میں ہزاروں افراد کو پانی مہیا کرنے والی واحد واٹر سپلائی سکیم کا کنکشن
ہارون آباد (نامہ نگار): ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان اور پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور دیگر
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سکریٹری نشر واشاعت مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود