میلسی (بیو رو چیف ) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 235 سردار محمد عمران خان کھچی نے
میلسی (بیو رو چیف ) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 235 سردار محمد عمران خان کھچی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور جرات مندانہ جواب دے کر پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کا دفاع ہر سپاہی کے خون میں شامل ہے جب بھی دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو پاک فوج نے پوری جرات کے ساتھ اس کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کا دل افواج پاکستان پر ناز کر رہا ہے۔ ہمارے جوانوں کی قربانیاں اور بیمثال دلیری وطنِ عزیز کے دفاع کی ناقابلِ شکست علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا