November 16, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) بھارت کی میزائل باری: شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ظلم کی تمام حدیں پار کر لیں، خان زاہد خان کھچی۔میلسی بار

20250506_182047

میلسی (بیو رو چیف ) بھارت کی میزائل باری: شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ظلم کی تمام حدیں پار کر لیں، خان زاہد خان کھچی۔میلسی بار ایسوسی ایشن کے صدر، خان زاہد خان کھچی نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہری علاقوں پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔جنرل سیکرٹری بار انعام اللہ خان عرف گوشی خان نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ پاک فوج نے نہ صرف سرحدوں کا دفاع کیا ہے بلکہ ہر مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔سیکرٹری فنانس میلسی بار محمد خان،ذوالفقار علی بھٹی، کا کہنا تھا کہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے، اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کھلی جارحیت کا نوٹس لیں اور فوری کارروائی کریں۔سردار نور احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، تو ہم ایک قوم بن کر اس کا بھرپور جواب دیں گے، اور اپنے شہداء کے خون کا حساب چکائیں اس مذمتی اجلاس میں میاں منظور ایڈووکیٹ،سابق صدر مشتاق احمد گنب،سمیت دیگر وکلاء نے بھی اظہار خیال کیا۔