November 16, 2026

جھنگ(۔۔۔۔) *بھارت کے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے صحافیوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے

IMG-20250508-WA0277

جھنگ(۔۔۔۔) *بھارت کے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے صحافیوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اس کی پر زور مذمت کی ہے* ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے چیئرمین مہر نوید سدھانہ ،صدر وحید احمد ملک اور سیکرٹری مہر محمد ریاض نول نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں, رات کے اندھیرے میں بھارتی حملے کی بزدلانہ کارروائی پر ہم بھی پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انڈیا کیساتھ لڑنے کےعزم کا اظہار کرتے ہیں اور بھارت نے رات کے اندھیرے میں جو شرارت کی ہے، اسے مہنگی پڑے گی، پاکستانی قوم نے ہمیشہ ثابت کیاکہ جب بھی مشکل وقت آیا، قوم اکھٹی ہوجاتی ہے۔ اور اگر ضرورت پڑی تو صحافی برادری خود بارڈر پرجائیں گے۔ مہر ریاض نول کا کہنا تھا کہ مودی فاشٹ ہے، پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔