October 28, 2026

خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپکٹر صفی اللہ ہمراہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ بذریعہ ای پولیس ایپ محمد نعمان ولد محمد ممتاز سکنہ خوشاب کو چیک کیا

IMG-20240723-WA0127

خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپکٹر صفی اللہ ہمراہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ بذریعہ ای پولیس ایپ محمد نعمان ولد محمد ممتاز سکنہ خوشاب کو چیک کیا جو کہ مقدمہ نمبر462/21 بجرم279/337G تھانہ صدر میانوالی کا اشتہاری مجرم تھا جس کو پکڑ کر تھانہ خوشاب میں حوالات میں بند کیا جب کہ ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر ہمراہ ٹیم نے دوران ڈیوٹی و چیکنگ ایک شخص فیصل عباس ولد غلام عباس سکنہ خوشاب سے15 لٹر شراب برامد کر کے اس کے خلاف تھانہ خوشاب میں ایف آئ آر نمبر343/24 رجسٹر کرا کر ملزم کو حوالات میں بند کیا۔ ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اختر حسین جوہیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی ا کی طرف سے انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپیکٹر صفی اللہ ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر ہمراہ ٹیم کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔