November 16, 2026

سکھر (بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) تنظیمات اہلسنت سکھر کے زیر اہتمام قائدین اہلسنت مفتی محمد ابراہیم قادری

IMG-20250508-WA0275

سکھر (بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) تنظیمات اہلسنت سکھر کے زیر اہتمام قائدین اہلسنت مفتی محمد ابراہیم قادری اور مفتی محمد عارف سعیدی کی زیر سرپرستی سکھر و روہڑی کی تمام مساجد اہلسنت کے باہر 9 مئی نماز جمعہ کے بعد دفاع پاکستان و انڈیا مردہ باد مظاہرے کیئے جائیں گے اس بات کا اعلان گزشتہ روز جامعہ غوثیہ رضویہ میں تنظیمات اہلسنت سکھر کے اجلاس میں چیئرمین مشرف محمود قادری نے کیا اجلاس میں نور احمد قاسمی، غیاث الدین قادری، مولانا رضوان خان اور مولانا اللہ وسایا انڈھڑ حسینی نے شرکت کی اجلاس میں مختلف مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہونے والے تنظیمات اہلسنت سکھر کے ممبران سے فون پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مشرف محمود قادری نے کہا کہ دفاع وطن کےلئے پوری قوم اور بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت امن کا سفید جھنڈا لہرا کر ہمیشہ کی طرح دھوکہ دے رہا ہے انڈیا کا جنگی جنون، غرور اور تکبر پاک فوج نے خاک میں ملادیا ہے پاک فوج انڈیا کی جانب پیش قدمی کرے پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کرجذبہ شوق شہادت سے سرشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 9 مئی کے مظاہروں میں علمائے کرام اٸمہ خطباۓ اہلسنت ، عوام اور تمام تنظیمات اہلسنت شریک ہورہی ہیں۔