November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک

IMG-20250508-WA0274

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتیں پاکستان کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں، اس وقت پاکستان کا دفاع اہم ہے، ملکی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ڈی اے نے کراچی میں طے شدہ جلسہ الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کے بعد ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ دریائے کے پانی پر قبضے کے خلاف ببرلو میں لگایا گیا دھرنا تمام طبقات کے افراد کی بھرپور شرکت کے باعث کامیاب ہوا، وکلا کے ساتھ ساتھ طلبہ، انجینیئرز، ڈاکٹرز، مزدور، کسان، محنت کش اور دیگر طبقات کے افراد نے ببرلو دھرنے میں بھرپور شرکت کی اور سندھ صوبے کو نقصان سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ عام انتخابات جب بھی ہوں شفاف کرائے جائیں، سینئر سیاستدان کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ اگر آئندہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا۔ جی ڈی اے انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ سال 2023ء میں ہونے والے انتخابات کے دوران عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر نتائج چوری کیے گئے، اس الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پاس ووٹوں کی اکثریت نہیں تھی۔ ووٹوں پر پڑنے والے ڈاکے اور مینڈیٹ کی چوری کو روکنے کے بارے میں سندھ کے عوام کو آگاہ کر رہے ہیں تاکہ عوام اپنے اور صوبے کے مفادات کا تحفظ کر سکیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے پچھلے انتخابات میں مینڈیٹ کی حفاظت کی خاطر ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر موجود رہ کر فارم 47 کے تحت بڑی حد تک دھاندلی کو روکا، انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی کو روکنے کے لیے جی ڈی اے سندھ کے عوام کو آگاہ کر رہی ہے۔