November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس احمد عثمان

IMG-20250508-WA0268

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس احمد عثمان جاوید کی زیر نگرانی اور محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام محکمہ پولیس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کی جانب سے بھارتی جنگی جارحیت سے نمٹنے کے لیے خالد شیر دل جمنیزیم میں شہری دفاع کی تربیتی مشقوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر احتشام سمیت دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے، بھارتی بزدلانہ جنگی کاروائیوں کے پیش نظر ہوائی حملہ کی صورت میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے شہری دفاع اور لوگوں کو ریسکیو کرنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے امدادی سروسز فراہم کرنے کی مشقوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا اس کے علاوہ آگ کو آلات آتش کشی کے ذریعے بجھانے کی بھی مشقیں کی گئیں، محکمہ پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس ، ایلیٹ پولیس و دیگر نے موقع پر پہنچ پر امدادی سروسز فراہم کیں، اس سلسلہ میں پولیس نے فوری طور پر علاقہ کارڈن کیا، بم ڈسپوزل اسکارڈ نے تمام حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ موقع سے ملنے والے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا اور ریسکیو 1122 نے جدید مشینری کے ڈریعے فرسٹ ایڈ، فائر فائٹئنگ اور ریسکیو کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس احمد عثمان جاوید نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف سول اداروں کی بھرپور تیاریاں قابل ستائش ہیں، ملکی دفاع اور مفاد عامہ کے لیے اسی حب الوطنی اور قومی خدمت کے جذبے کے تحت تمام متعلقہ محکمے خدمات سر انجام دینے کے لیے پوری طرح تیار رہیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے شاندار امدادی مشقوں پر تمام محکمہ جات کے فوری رسپانس کو سراہا۔