November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ضلع کونسل میں بھارتی بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش

IMG-20250508-WA0267

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ضلع کونسل میں بھارتی بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع کونسل میں پر وقار تقریب، تقریب میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت نے شرکت کی، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کے افسران، علمائے کرام، انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت لیگی رہنما، سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے، تقریب کے شرکاء نے شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدرانہ حملہ کر کے نہتے لوگوں کو شہید کیا، بھارت بہادر ہوتا تو یوں بذدلوں کی طرح تاریکی میں وار نہ کرتا، پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہو چکی ہے، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہیں، سول سوسائٹی اور عوام ضلع انتظامیہ، پولیس سمیت تمام اداروں کا بھرپور انداز میں ساتھ دیں، ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن غیرت کو للکارا گیا تو سر پر کفن باندھ کر لڑیں گے، پوری قوم افواج کے ساتھ مضبوط دیوار کی طرح کھڑی ہے، تقریب کے اختتام پر شہداء کے بلندی درجات اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔