وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) بھارتی بزدلانہ جارحیت کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹھینگی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت امیدوار برائے چیرمین حاجی راو کلیم خورشید نے کی ریلی میں سینکڑوں شہریوں،تاجروں،علماء اکرام، وکلاء، سو ل سوسائٹی،ڈاکٹرز، سرکاری افسران اور تمام اداروں کے ملازمین نے شرکت کی ریلی شرکاء نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے دفاع پر خراج تحسین پیش کیا گیا شرکاء ریلی نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے نعرے لگائے گئے سارا کشمیر ہمارا ہے۔کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے شرکاء ریلی نے پاکستان کے جھنڈے بلند کئے معصوم اور نہتے شہریوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ امیدوار برائے چیرمین راو حاجی کلیم خورشید نے کہا کہ رات کی تاریکی میں مساجد پر بزدلانہ حملے بھارت کی تنگ نظری کا اظہار کرتے ہیں بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاک فوج نے چند لمحوں بعد ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بھارت کی غلط فہمی کو جلد ٹھیک کر دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ساری پاکستانی قوم پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان نے دشمن کے 5طیارے اور 2ڈورن تباہ کئے ہیں پاک فوج کو دلیرانہ اقدام پر ساری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیں گے۔ماسڑ غلام جیلانی راو نے کہا کہ انڈیا کے بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں انڈیا کی جانب سے مساجد کو نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے انشاء اللہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی پوری قوم اور تمام ادارے متحد ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع اور حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہم سب پاکستان سے ہیں پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔مولانا قاری محمدسعید صاحب نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ہماری فوج ہمت، قوت،دلیرانہ جذبہ اور بہادری کی علامت ہے ہماری فوج ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی دشمن کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی ریلی میں جنرل سکریڑی ٹھینگی پریس کلب راو محمد اشرف ، صدر پریس کلب ٹھینگی شکیل انجم راو ، راو ماسڑ غلام جیلانی ، نائب صدر ٹھینگی پریس کلب ٹھینگی ڈاکڑ محمدمعظم غفار جوئیہ ، سیاسی وسماجی رہنما افضل جوئیہ ، مولانا قاری سعید ، راو تمکین ، مولاناقاری وقاص ، راو کامران ، عابد جٹ ، صغیر جٹ ، راوعمران ، راو ششماد ، راو جہانگیر ، راو کامران کمانڈو ، حاجی کالا ، راو سجاد و صحافی برداری اور دیگر افسران موجود تھے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]